Abeer Alqahtani
ROSHN Group، جو سعودی عرب کی سرفہرست متعدد اثاثوں کے زمرہ جات والا ریئل اسٹیٹ ڈویلپر اور ایک PIF کمپنی ہے، اس نے مکہ میں اپنی پہلی کمیونٹی، ALMANAR کیلئے سیلز کے پہلے بیچ کو لانچ کر دیا ہے۔ رہائش کا ایک نیا طرز فراہم کرتے ہوئے جو اہم اور طرز زندگی کی سہولیات سے مربوط ہے نیز الحرم کی حدود کے اندر، مسجد الحرام سے 20 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے، ALMANAR مملکت بھر میں ROSHN کی پیشکشوں کو وسعت دے رہا ہے۔
ALMANAR کی پہلی سیلز کی پیشکش میں کئی اقسام میں 727 سنگل فیملی ہومز شامل ہیں جن کی رینج 3- سے 4- بیڈ روم کے ٹاؤن ہاؤسز اور ڈپلیکسز سے لے کر 4- سے 5- بیڈ رومز والے بنگلوں تک ہے جس میں ROSHN Group کی سب سے بڑی قسم C10 بنگلے کی پیشکش بھی شامل ہے۔ ALMANAR میں موجود تمام گھر ہم آہنگ رنگوں کے پیلٹس والے اسٹائلش باورچی خانوں اور باسہولت سایہ دار پارکنگ اسپاٹس پر مشتمل ہیں۔ کسٹمرز سائٹ پر موجود سیلز سینٹر پر دستیاب ALMANAR نمائشی بنگلے کا نمونہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
ALMANAR کمیونٹی مکہ گیٹ سے متصل، المسجد الحرام سے صرف 20 منٹ کے فاصلے پر اور کنگ عبدل العزیز انٹرنیشل ایئرپورٹ سے ایک گھنٹے سے کم کی دوری پر ایک اسٹریٹجک مقام پر خوبصورتی اور آسائش کے ساتھ واقع ہے۔ 18% سے زائد فٹ پرنٹ سبزے اور کھلی عوامی جگہوں پر مشتمل ہونے کے ساتھ ایک سرسبز جگہ کے بیچ موجود، ALMANAR ایک متحرک کمیونٹی مشغولیت کو تقویت دیتا ہے اور چہل قدمی اور سائیکلنگ کے لیے وقف راستوں کے ساتھ ایک صحت مند، فعال زندگی کو فروغ دیتا ہے۔
کمیونٹی سہولیات کا ایک بھرپور اور متحرک انتخاب پیش کرتی ہے جو ROSHN Group کی ڈویلپمنٹس کا خاصہ ہے، پیدل چلنے لائق رہائشی گلیوں سے ان سہولیات تک ہر گھر کے ذریعے آسانی سے رسائی کی جا سکتی ہے جن میں ریٹیل اور کمرشل سینٹرز، اسکولز اور مقامی اور جمعہ دونوں قسم کی مساجد شامل ہیں۔ مکہ کے مغربی دروازے پر، شہر کو جدہ سے جوڑنے والے نئے اور پرانے ایکسپریس ویز کے درمیان مثالی طور پر واقع ALMANAR کمیونٹی بہترین طریقے سے منسلک ہے۔
ALMANAR کمیونٹی علاقے کے طرز سے آئیڈیاز لیتی ہے، جس میں گھروں میں روایتی آرکیٹیکچر کا اسٹائل اپنایا گیا ہے اور سجاوٹوں کو جدید مٹیریل سے بنایا گیا ہے جو اس خطے کی اساس اور ورثے کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں۔ توانائی اور پانی کے خاطر خواہ بچت کی فراہمی کرنے والے گھروں کے ساتھ پائیداری ALMANAR کمیونٹی کی بنیاد ہے، اس میں توانائی کی بچت کی صنعت کی بہترین ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں جن میں ماڈرن انسولیشن اور مؤثر ایئر کنڈیشننگ شامل ہیں۔
ROSHN Group کے قائم مقام گروپ CEO ڈاکٹر خالد جوہر نے کہا کہ: 'ہم مکہ میں پہلی بار اپنا نیا طرز زندگی کا ویژن لانے کے حوالے سے بیحد پرجوش ہیں، اس مقدس شہر میں ایک متحرک اور انٹگریٹڈ کمیونٹی کیلئے اعلی ترین معیارات کی پیشکش کے ساتھ جو تمام رہائشیوں کی ضروریات پر پوری اترتی ہیں۔ ALMANAR کمیونٹی کے ساتھ ہم قدرت کو اپناتے ہوئے خطے کے بھرپور آرکیٹیکچرل ڈیزائنز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جس سے رہائشیوں کو ایک صحت مند طرز زندگی اپنانے کا موقع ملتا ہے۔ ALMANAR کمیونٹی کے پہلے بیچ کا سیلز لانچ مثالی منازل ڈویلپ کرنے سے متعلق ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے جو مملکت کے رہائشیوں کی متنوع ضروریات اور امیدوں نیز گھر کی ملکیت اور معیار زندگی سے متعلق ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔'
Abeer Alqahtani